کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف نے انڈسٹری میں ڈیبیو کی تیاری کرلی 

 
0
14489

ممبئی،اپریل01 (ٹی این ایس):بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف نے انڈسٹری میں ڈیبیو کی تیاری کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف اداکار سورج پنچولی کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ میں ایزابیل ڈانسر اور سورج پنچولی اسٹریٹ ڈانسر کا کردار ادا کریں گے، جب کہ فلم کی شوٹنگ اگلے ہفتے لندن میں شروع کی جائے گی اور رواں سال سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایزا بیل کو فلم ’لوراتری‘میں سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کے مدمقابل ڈیبیو کرانے کی خبریں زیر گردش تھیں۔