ایف بی آر کا اداکارہ نرگس کونوٹس ، بینک اکاؤنٹس اوراثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

 
0
485

لاہور اگست 2(ٹی این ایس)ایف بی آر نے تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس کو9 اگست تک جواب جمع کرانےکانوٹس بھیجتے ہوئے بینک اکاؤنٹس اوراثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نرگس کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ایف بی آر نے غزالہ المعروف نرگس کو سال 2016 کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹس بھیج کر بنک اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے اداکارہ نرگس سے 2016 کی سفری معلومات اوراخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔