آرنلڈ شوازینگر کی ایمرجنسی اوپن ہارٹ سرجری کئی گھنٹے جاری رہی

 
0
271

؂نیویارک ،اپریل01 (ٹی این ایس):غیرملکی میڈیا کے مطابق آرنلڈ کو اوپن ہارٹ سرجری کئی گھنٹے تک جاری رہی اور اس کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب اداکار دل کے کیتھیٹر والو بدلنے کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے تاہم اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں ایک دوسری ویب سائٹ ٹی ایم زی کے حوالے سے بتایا گیا کہ اوپن ہارٹ سرجری کئی گھنٹے تک جاری رہی اور اس کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب اداکار دل کے کیتھیٹر والو بدلنے کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے تاہم اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔لاس اینجلس کے کیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے دل کا والو بدلنے کے عمل میں پیچیدگی کے فوری بعد اوپن ہارٹ سرجری کی۔ اب آرنلڈ کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے، تاہم اب تک ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔اس وقت آرنلڈ کا کہنا تھا میں خود کو بیمار یا کسی قسم کی علامت محسوس نہیں کررہا، مگر میں جانتا ہوں کہ اس عارضے کا جلد یا بدیر علاج کرانا ہوگا، میں نے ڈاکٹروں کو کہا کہ ابھی کرلیں کیونکہ ابھی میں جوان اور صحت مند ہوں ۔ اداکار بننے سے پہلے باڈی بلڈنگ مقابلوں کے لیے اسٹرائیڈ کے استعمال کے باعث بھی انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔