بھارتی فلمی میگزین نے دوسری بار بھی فواد خان کو اعزازسے نواز دیا

 
0
322

ممبئی،اپریل01 (ٹی این ایس):پاکستان اور سرحد پار پرستاروں کے دلوں کی دھڑکن، ڈیشنگ اداکار فواد خان کے لئے بھارتی فلمی میگزین کا دوسری بار بھی اعزاز، فلم فیئر کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے بیسٹ سینیمیٹک آئیکون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔فواد خان پہلے پاکستانی اداکار ہیں جنہیں اس سے قبل بھی فلم فیئر کی جانب سے اپنی پہلی بالی ووڈ فلم خوبصورت کے لئے بہترین ڈیبیو کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ان کی دیگر بالی ووڈ فلموں میں کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل شامل ہیں۔