نوشہرہ کے قریب ایک 6سالہ بچہ  تشدد کے بعد قتل

 
0
1128

نوشہرہ،یکم اپریل (ٹی این ایس): نوشہرہ میں ایک چھ سالہ معصوم کسی درندہ صفت ہاتھوں تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

یہ دلخراش واقع اتوار کے روز  نوشہرہ  کے علاقے  شیرین کوٹھے میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق  مقتول بچہ  اتوار کو دوپہر کے وقت اپنے والد  ظفرکو اسکی کریانے کی  دکان واقع  شرین کوٹھا خالہ کورونہ رشکئی میں کھانا پہنچایااور اس کے بعددوکان کے قریب کھیتوں میں کھیلنے کے لیے گیا۔ کافی وقت گذر نے کے بعد والد ظفر کو تشویش ھوئی اور وہ اس بچے کو ڈھونڈنے نکلا تو قریبی کھیتوں سے بچے کی لاش ملی۔

بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا تھا جس پر علاقے میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور اہل علاقہ نے بچے کی لاش کو نوشہرہ مردان روڈ کے بیچ رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ۔پولیس اور اعلی ٰحکام نے مظاہرین کو یقین دلایا ہے کہ  بچے کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔