احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ، اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی ہے ، اس میں شامل ہر کردار کو بلا تفریق بے نقاب کیا جائے گا:نیب

 
0
304

اسلام آباد، اپریل 03 (ٹی این ایس): قومی احتسا ب بیورو نے کہا ہے کہ احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ہے اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی ہے ، اس میں شامل ہر کردار کو بلا تفریق بے نقاب کیا جائے گا ،نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ، نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے اور یہ کام نیب کرتا رہے گا ۔

انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ بے بنیاد الزامات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہے جو کہ نیب کے راستے میں کسی طرح بھی رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔ انتخابات میں کامیابی کیلئے اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کسی متبادل طریقہ کار کا انتخاب کریں ۔