بھارت کا سیٹلائٹ خلا میں پہنچتے ہی لاپتہ، 6 ماہ میں دوسرا تجربہ ناکام

 
0
312

اسلام آباد، اپریل 03 (ٹی این ایس): مودی کی مبارکباد دھری کی دھری رہ گئی،بھارت کا سیٹلائٹ خلا میں پہنچتے ہی لاپتہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق خود کو سپر پاور بنانے کا خواب دیکھنے والے اور خطے میں خود کو ٹیکنالوجی کا مرکز کہنے والے بھارت ایک بار پھر دنیا کی نظروں میں مذاق بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی مبارکباد دھری کی دھری رہ گئی،بھارت کا سیٹلائٹ خلا میں پہنچتے ہی لاپتہ ہو گیا۔بھارتی خلائی ایجنسی کا خلا میں بھیجے سیٹلائٹ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔سیٹلائٹ دوردرازعلاقوں میں تعینات فوجیوں کے رابطوں کےلیے استعمال ہونا تھا۔یاد رہےکہ بھارتی خلائی تحقیقاتی ایجنسی کا 6 ماہ میں یہ دوسرا تجربہ ناکام ہوا ہے۔