سلمان کی کترینہ کی بہن ازابیل کیف سے قربتیں، ڈانس کی تصاویر آگئیں

 
0
626

ممبئی،04اپریل(ٹی این ایس):ازابیل کیف کی پہلی فلم میں سلمان خان کی فلم کا مشہور گانا بھی شامل کیا جائے گا۔بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی بہن و ماڈل ازابیل کیف میں نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں اور اب ان کی ڈانس کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف بہت جلد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔ وہ اپنی پہلی فلم ٹائم ٹو ڈانس میں اداکار سورج پنچولی کے مقابل کام کر رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم میں سلمان خان کا مشہور و معروف گانا ’ اوہ اوہ جانے جانا‘ بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔اس گانے کی ویڈیو میں سورج اور ازابیل کے ساتھ سلمان خان بھی رقص کرتے ہوئے نظر آنے کا امکان ہے ۔