مجھے اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی: نواز شریف

 
0
428

اسلام آباد،04اپریل(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اور شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے میری کوئی بات نہیں ہوئی، جب ہوئی تو آگاہ کروں گا۔نواز شریف نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تو مجھے اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ ڈاکٹر نے کہا تھا میرا اہلیہ کے پاس ہونا ضروری ہے۔ جج صاحب نے کہا تھا آپکے پاس 5 دن تھے آپ لندن جا سکتے تھے۔ جبکہ جانے اور آنے میں صرف دو دن لگتے ہیں،اوران دنوں میں چھٹیاں تھیں۔ڈاکٹر ہفتہ اور اتوار مشاورت نہیں کرتے۔نواز شریف نے بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا کے بلوچستان میں دو تین ماہ میں جو تبدیلیاں آئیں ہین ان پر  بہت سے سوال اٹھے،انہی تبدیلیوں کی وجہ سے بلوچستان کی صوبائی حکومت تبدیل ہوئی۔انہی تبدیلیوں کی وجہ سے چیئرمین سینیٹ کی بھی ووٹ اور وفاداریاں خریدی گئیں۔