واشنگٹن،04اپریل(ٹی این ایس):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میکسیکو سرحد کی حفاظت کے لیے فوج کا دستہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ امریکہ میں مزید غیر قانونی تارکین وطن کو روکا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بلقان کے راہنماؤں کی ضیافت کے دوران اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وزیر دفاع جِم میٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم فوج کی جانب سے چند اقدام کرنے والے ہیں، تب تک جب تک کہ ہمارے پاس دیوار اور مناسب سکیورٹی کا بندوبست نہیں ہوجاتا۔ ہم اپنی سرحد پر فوج کی مدد سینگرانی کریں گے۔ یہ ایک بڑا اقدام ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ غیر قانونی طور پر لوگ ہمارے ملک کے اندر داخل ہوں، غائب ہوجائیں، اور کبھی عدالت میں بھی حاضر نہ ہوں کہ اْن کی ملک بدری کی سماعت کی جا سکے۔ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے میکسیکو سے کہہ دیا ہے، اور میں اْس کی عزت کرتا ہوں جو اْنھوں نے کیا۔ میں نے کہاکہ دیکھو تمہارے قوانین انتہائی سخت ہیں۔ سرحد کے لیے ہمارے قوانین بہت ہی بْرے ہیں، اور اس سلسلے میں ہمیں کچھ کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا جن کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ اْنھوں نے تبدیلیاں کیں جس کے نتیجے میں بنیادی طور پر سرحد ہی نہیں رہی‘‘، خاص طور پر ’’پکڑو اور چھوڑ دو‘‘ نوعیت کی پالیسیاں اختیار کرنا، جس کے تحت تارکین وطن کو اس وعدے کے ساتھ رہا کیا جاتا رہا کہ وہ ملک بدری سے متعلق عدالتی سماعتوں میں پیش ہوں گے۔