سگریٹ نوشی کے منفی اثرات پر سیمنار، سیاست دانوں کو سیاست کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے بھی کام کرنا چایئے، شرکاء کا زور

 
0
488

اسلام آباد، اپریل 04 (ٹی این ایس): پاکستان میں غیر معیاری سگریٹ برانڈز کا سگریٹ پینے والے لوگوں پر منفی اثرات حوالے سےایک سیمینار کا انعقادہواجس میں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔

شرکا ء کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو سیاست کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے بھی کام کرنا چایئے۔
تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی خاموش اور خطرناک قاتل ہے۔


تقریب میں شریک دیگر شرکاء نے تمباکو نوشی کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہےتمباکو کمپنیوں پر ٹیکسز لگانے کی ضرورت ہےاور سیاست کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے کام کرنا چاہیے۔


شرکا ء کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو صحت مند پاکستان بنانا اورخاص طور پر بچوں کو سگریٹ نوشی جیسی عادات سے بچانا چاہیئے۔