پی ٹی آئی کے کراچی کے وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات، حلقہ بندیوں کے بارے آگاہ کیا

 
0
477

کراچی، اپریل 04 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کے حلقہ بندیوں کے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

علی زیدی کی سربراہی میں وفد، جس  میں ارسلان گُھمن اور عابد جیلانی شامل تھے نے عمران خان کو کراچی میں حلقہ بندیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر علی زیدی نے  مردم شماری میں کراچی کےاردو بولنے والوں کی تعداد کم  دکھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کے ساتھی کراچی کے حقوق  کیلیئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔