ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل کا لاہور اور کراچی میں پاک بحریہ کی یونٹس کا دورہ  کیااور مختلف فیلڈ کمانڈز سے ملاقا تیں

 
0
301

کراچی، اپریل 04 (ٹی این ایس): ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان ازبال اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں کراچی پہنچ گئے۔

ترجمان پاک بحریہ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک بحری سربراہ نے لاہور اور کراچی میں پاک بحریہ کی یونٹس کا دورہ  کیااور مختلف فیلڈ کمانڈز سے ملاقا تیں،ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ دفاعی اشتراک اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

معزز مہمان نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ بھی کیا جہاں انھیں سلامی بھی پیش کی گئ۔

کمانڈر ترکش نیول فورسز نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ خطے میں قیام امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کا کردار لائق تحسین ہے

وائس ایڈمرل عدنان ازبال نے پاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا  اور وہاں زیر تربیت افسران سے ملاقات  کی۔ معزز مہمان نے مزار قائد پر  بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

سربراہ ترک بحریہ نے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔