سال 2018ء کی پہلی پنجابی فلم ’’ عشق دی جنگ ‘‘ آج ریلیز ہو گی 

 
0
372

لاہور ،05اپریل(ٹی این ایس): ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی پنجابی فلم ’’ عشق دی جنگ ‘‘ آج (جمعہ) سینما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی ۔ سال 2018ء میں ریلیز ہونیوالی پہلی پنجابی فلم ’’ عشق دی جنگ ‘‘ میں ہدایتکار نسیم حیدر شاہ نے سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے چہروں کو بھی متعارف کروایا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں ندیم جونیئر ،سونیا ،ثناء عظیم ،اچھی خان ،شفقت چیمہ ،راحیلہ آغا اور سخاوت ناز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ لاہور سمیت پنجاب سرکٹ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ پہلے شو کے دوران فلم کی تمام کاسٹ بھی مقامی سینما میں اپنی فلم دیکھے گی۔