چینی ہیکر ز نے بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرلی 

 
0
368

ویب سائیٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے ،بھارتی وزیردفاع کا ٹوئیٹر پر پیغام
نئی دہلی،07اپریل(ٹی این ایس): وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا اور نامعلوم ہیکرز نے کامیابی سے ویب سائٹ کو باآسانی ہیک کرکے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہیکرز نے چینی زبان میں ایک کریکٹر بھی ویب سائٹ پر آویزاں کیا جس کا مطلب گھر ہے۔بھارتی وزیر دفاع نرمالی ستھرامن نے ویب سائیٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ویب سائیٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے اور آئندہ ایسے کسی بھی حملے سے محفوظ رہنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔