بانی فیس بک بہتر ہے سچ بولیں ورنہ ہم حقیقت تک پہنچ جائیں گے، امریکی سینیٹر

 
0
277

واشنگٹن ،09اپریل(ٹی این ایس):امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا ہے کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔ادھر فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈیٹا چوری کے حوالے سے 87 ملین صارفین سے رابطہ کرکے انہیں اس بارے میں آگاہ کرے گی۔اس حوالے سے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس میں پیشی کی بھی تیاریاں کر لی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے کہا کہ زکربرگ بہتر ہے سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے۔ادھردوسری جانب کمپنی انتظامیہ نے کہاکہ متا ثرہ صارفین کو ان کی نیوز فیڈ پر تفصیلی میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ان صارفین میں سے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے اپنی معلومات ڈیٹا انالیٹیکس فرم کے ساتھ شیئر کی تھیں،جن میں سے 70ملین افراد کا تعلق امریکا سے ہے۔تمام 2.2 بلین فیس بک صارفین کو بھی ایک ایپلیکیشن کے ساتھ نوٹس دیا جائے گا۔ایپلیکیشن میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ کون سی معلومات آپ نے شیئر کی ہیں، یہ اقدام کیمبریج انالیٹیکا کمپنی پر الزام کے باعث کیا گیا ہے۔انا لیٹیکا کمپنی پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں امریکی شہریوں کی معلومات کو ایک سافٹ وئیر پروگرام کے تحت امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹرز پر اپنا اثرو رسوخ ڈالنے کی کوشش کی۔اس حوالے سے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس میں پیشی کی بھی تیاریاں کر لی ہیں۔زکربرگ کے مطابق انہوں نے کمپنی کی ذمہ داری کو انجام دینے میں بڑی غلطی کی ہے۔