ٹوکیو ،09اپریل(ٹی این ایس):جاپان کے مغربی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ہیروشیما شہر سے 60میل دور ہونشو جزیرہ متاثر ہوا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جاپان میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی ۔جاپانی میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔