مسلسل تین برس سے مالی نقصان کا سامان،جرمن ڈوئچے بینک کے سربراہ تبدیل 

 
0
438

برلن،09اپریل(ٹی این ایس):جرمنی کے ڈوئچے بینک کے سی ای او جان کرائین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کیمطابق اس جرمن بینک کے مشاروتی بورڈ نے اتوار کو رات گئے ہوئی ووٹنگ میں کرائین کے ایک نائب کرسٹیان زیوِنگ کو نیا سربراہ چن لیا۔ ڈوئچے بینک کو گزشتہ مسلسل تین برسوں سے مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، جس کے باعث اس بینک کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ توقع ظاہر کی گئی ہے 47 سالہ زیوِنگ اس ادارے کی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔