بدعنوانی کے بعض ملزمان کو ریاستی سکیورٹی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا،سعودی دفتر استغاثہ

 
0
5281

ریاض،09اپریل(ٹی این ایس):سعودی عرب میں استغاثہ کے دفتر کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت بدعنوانی کے سلسلے میں حراست میں لیے جانے والے بعض افراد کو ریاست کی سکیورٹی اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے نائب اٹارنی جنرل سعود الحمد نے کہاکہ استغاثہ نے بدعنوانی کے حوالے سے اْن ملزمان کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جو انسداد بدعنوانی کی سپریم کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے مالی تصفیے کے سمجھوتے میں شامل نہیں ہوئے۔الحمد نے انکشاف کیا کہ سکیورٹی حکام کی تحویل میں موجود بعض افراد کے خلاف ریاستی سکیورٹی اور دہشت گردی کے تحت نئے مقدمات سامنے آئے ہیں۔