
مغربی فریق اپنے جارحانہ ارادوں کے جواز میں ان الزامات کی تشہیر کررہے ہیں،شامی وزارت خارجہ
دمشق،11اپریل(ٹی این ایس): شامی حکومت نے نیدرلینڈز میں قائم کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم (اوپی سی ڈبلیو) کو مشرقی الغوطہ میں واقع شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے حالیہ حملے سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم بھیجنے کی دعوت دے دی ۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارتِ خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے کہا کہ شام بعض مغربی فریقوں کی جانب سے عاید کردہ الزامات کی حقیقت جاننے کے لیے او پی سی ڈبلیو کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔ یہ مغربی فریق اپنے جارحانہ ارادوں کے جواز میں ان الزامات کی تشہیر کررہے ہیں۔