ڈکیتوں کی فائرنگ  سے ایک شخص جان بحق،دو افراد شدید زخمی

 
0
680

تنگوانی،13 اپریل (ٹی این ایس ): جمال پولیس تھانے کے حدود  گاؤں زین الدین نندوانی میں  گذشتہ رات کو دیر سے 4  نامعلوم چور نواب نندوانی کے گھر میں داخل ہوکر بھینس چرا کے لے جا رہے تھے کہ مالک مکان نے اٹھہ کر مزاحمت شروع کردی جس کے باعث ڈکیتوں نے  مالک مکان  پر فائرنگ کر دی ۔ڈکیتوں کی آزادانہ فائرنگ کے نتیجے میں45 سالہ نواب الدین نندوانی موقع پر جانبحق ہوگیا، جبکہ قمر الدین اورنصر اللہ نندوانی شدید زخمی ہوگئے زرائع  سے  معلوم ہوا ہے کہ  ڈاکو واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق  زخمیوں کو  تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی رہی ہے  ۔

۔ مقتول نواب الدین کے قتل کے بعد ورثاں میں کہرام وہ ماتم پہل گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاں کے حوالے کر دی ۔ بچی باپ کے لاش سے چنبھڑ کے زاروں قطار روتے رہے۔

زرائع  نے بتایا کے  آخری اطلاع تک واقع کا مقدم درج نہ ہو سکا، پولیس کی سستی کے وجہ جمال اور گردنواہ کے علائقوں میں امن امان سخت بگڑگیا ہے۔