معاشی مشکلات پر قابو پالیا گیا ہے‘2020 خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا.عمران خان

 
0
262

اسلام آباد جنوری 01 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات پر قابو پالیا گیا ہے، روپیہ مستحکم ہوا ہے، 2020 خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا. اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے نئے کیمس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2020 میں پاکستانی معیشت بہت اوپر جائے گی ملک کومستحکم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھی ہے 2020 میں سیاحت میں بہت اضافہ ہو گا عالمی ادارے ہماری معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں مشرق وسطیٰ سے طالب علم یہاں تعلیم حاصل کرنے آیا کرتے تھے اعلیٰ تعلیم کا معیار بڑھانا اورجدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے تعلیم کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی محدودوسائل کے باوجود تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی حضوراکرمﷺ نے تعلیم کومقدس فریضہ قرار دیا تھا.
وزیراعظم نے کہا کہ برے دن آزمائش کے لیے آتے ہیں۔ ان شاء اللہ پاکستان برے دنوں سے جلد نکل جائےگا آزمائشوں سے نکل کر قوم مضبوط بنتی ہے‘انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، میرٹ کا سسٹم لانا ہے ہمارا بڑا ہدف سسٹم کو بہتر کرنا ہے. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بہت صلاحیت موجود ہے جس کا ابھی تک مکمل ادراک نہیں ہوا ماضی کے حکمرانوں کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا وژن تھا جو بہت محدود تھا ایشین ٹائیگر توبہت چھوٹی سی چیز ہے، پاکستان بہت آگے جائے گا.
انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں، تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں انصاف کارڈ سے راشن ملے گا جس کا فائدہ غریب طبقے کو ہو گا. انہوں نے کہا کہ 2020 میں انصاف کارڈ سے راشن بھی دیا جائے گا ہیلتھ انشورنس کارڈ کو پورے ملک میں غریبوں تک پہنچائیں گے مختلف شہروں میں مزید پناہ گاہیں تعمیرکریں گے. عمران خان نے کہا کہ بڑے لوگوں اور اداروں کا وژن بھی بڑا ہوتا ہے غریب لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں کچی بستیوں میں لنگر شروع کر رہے ہیں.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ہاﺅسنگ اسکیم منصوبے سے مزید خوشحالی آئے گی ہاﺅسنگ کے شعبے سے 40 انڈسٹریز وابستہ ہیں پاکستان قدرتی وسائل سے لامال ہے‘انہوں نے کہا کہ غریب بستیوں میں لنگرشروع کریں گے ملک کو مدینے کی ریاست کی طرح فلاحی ریاست بنانا میرا وژن ہے.