بھارت کے نئے آرمی چیف کومیجرجنرل آصف غفور کا خوش آمدید

 
0
431

امید ہے رابطوں میں تبدیلی آئے گی اور ہمیں 27 فروری 2019 جیسا واقع دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا . آصف غفور
اسلام آباد جنوری 01 (ٹی این ایس): میجر جنرل آصف غفوربھارتی آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں نئے بھارتی آرمی چیف کو خوش آمدید کہا گیا اور ساتھ ہی ساتھ 27فروری2019 کو پاک بھارت سرحد پر بڑھنے والی ٹینشن کا ذکر بھی کیا۔ میجر جنرل آصف غفور کی جانب اس بات کر ذکر کیا گیا کہ امید کرتا ہوں کہ گزشتہ برس پیش آنے والی ٹینشن ہمیں دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گی اور دونوں طرف خوشگوار ماحول بنے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو بھارت اور پاکستان کے مابین ہوائی جنگ لگی تھی جس کی پہل بھارت کی جانب سے کی گئی تھی۔
بھارت نے پلوامہ حملے میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا کر پاکستان پر حملہ کیا تھا اور سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا ۔
بھارت کے اس حملے کو افواج پاکستان کی جانب سے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا گیا تھا۔میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ میں فروری کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ہمیں ویسے حالات کا دوبارہ سامنا نہیں ہو گا ۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان پر 26 فروری کو حملہ کیا تھا لیکن بعد میں 27 فروری کو جوابی حملے میں پاکستان نے ہوائی جنگ میں بھارتی فائٹر پائیلیٹ ابھینندن کے جہاز کو مار گرایا تھا اور اسے حراست میں لے لیا تھا۔
بعد میں بھارتی سپاہی کو رہا کر دیا گیا تھا۔میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے کہ امید ہے ویسا وقت دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ آصف غفور نے کہا کہ گزشتہ برس پیش آنے والی ٹینشن ہمیں دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گی۔واضح پاکستان ہمیشہ سے بھارت کےساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ تاہم بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ مین چوڑا کھونپا ہے۔ ایک بار پھر میجر جنرل آصف غفور نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کی تعیناتی پر خوش آمدید کہا ہے۔