ہمارااحتساب میڈیا کےسوا کوئی اورنہیں کرسکتا، وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی

 
0
206

اسلام آباد 09 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہمارااحتساب میڈیا کےسوا کوئی اورنہیں کرسکتا، میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے ، میں پاکستان میں پیسہ لارہا ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کراچی سرکلر ریلوے گلبائی اسٹیشن اور ریلوے پھاٹک کا دورہ کیا ، جہاں کے سی آر منصوبے میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ہر چیز کو میں دیکھ رہا ہوں اورہر جگہ پہنچ رہاہوں، کے سی آر ون ، ٹو دیکھا ہے ،ایک ایک پھاٹک دیکھا ہے ، چندماہ میں فریٹ کودگناکردوں گا،اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بہت سی ملکی اورغیرملکی کمپنیوں سےرابطہ کررہےہیں، کوشش کررہےہیں کہ کمپنیاں زمین کوپاکستان کےلیےترقی دیں، ہماری کوشش ہےکہ ریلوےاثاثوں کی مددسےادارےکونقصان سےنکالیں اور ریلوےکےریونیومیں اضافہ کریں۔

اعظم سواتی نے اپنے حوالے سے کہا کہ مجھ پراورریلوےکےافسران کاقبلہ درست کرناعوام کاکام ہے، میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے ، میں پاکستان میں پیسہ لارہاہوں، میں نے صرف خانساماں اورڈرائیورلیاہواہے، دوسرے شہر جانے کے لیے اپنی گاڑیاں اور ڈرائیوراستعمال کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں ریلوے کی بات کریں کوئی سیاسی بات نہیں، میڈیا کا کام قوم کو آگے لے کر جانے کا ہے، 2 سے ڈھائی ارب کی بجلی چوری ختم کرنے جارہے ہیں، ڈیزل سمیت ہر چیز نگاہ میں ہے کہ کہاں کہاں نقصان ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں پرقبضےہورہےہیں، لوگ مجھےجانتےہیں اس لیےمختلف باتیں کررہےہیں، میں نےصرف ایک آدمی کومعطل کیا پھر اسے بحال بھی کیا، آمدن کو دگنا نہ کیا تو ریلوے کا حال بھی پاکستان اسٹیل جیسا ہوگا۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارااحتساب میڈیاکےسوا کوئی اورنہیں کرسکتا، ریلوےکومنافع بخش ادارہ بنائیں گے، ہماری عزت فریٹ اور ہمارا مسافر ہے، ہماری تمام سہولتیں عوام کے لیے ہے، اپنے ٹکٹ پریہاں آیا،ریلوےریسٹ ہاؤس میں کرایہ دے کررہ رہا ہوں۔