رہنما مسلم لیگ ن نے فواد چودھری کو دبنگ وزیرقرار دید یا

 
0
247

اسلام آباد جنوری 02 (ٹی این ایس): رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے فواد چودھری کو دبنگ وزیرقرار دید یا ۔ رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیرنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے واحد وزیر ہیں جو عوامی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہیں ۔ عاطف میاں کے بطور وزیر پیش آنے والے مسئلے پر فواد چودھری نے پبلک سٹانس لیا تھا۔ رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ایک وزیر کو اسی طرح کا ہونا چاہیے ۔
واضح رہے فواد چودھری پارٹی میں ایک اپنا نظریہ رکھتے ہیں اور بار ہاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے حکومتی پولیسی پر تنقید کی۔ جس پر کئی رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار بھی کیا تاہم فواد چودھری اپنے موقف پر ڈٹ کر رہے۔
تاہم وفاقی وزیر کی جانب سے وزیراعطم پاکستان عمران خان کو بھرپور سپورٹ کیا ، بطور وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مخالفین کے جانب سے بھر پور جواب دیا۔
بعدازاں فواد چودھری کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے ہٹا کر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا عہدہ سونپ دیا گیا۔ تاہم اقتدار میں موجود تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فواد چودھری کی حمایت میں مخالف جماعت کے سینئر رہنما کا بیان معمول سے ہٹ کر ہے۔ اس دور میں جب ن لیگ حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگا رہی ہے اور دوسری جانب سابق گورنر سندھ اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن زبیر کی جانب سے فواد چودھری کو ایک دبنگ وزیر قرار دےدیا گیا ہے۔ انہوں نے عاطف میاں کے بطور وزیر تقریری پر بھی بات کی ، اور کہا کہ فواد چودھری نے عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا موقف اپنایا۔