وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے خودکش جیکٹس سمیت اسلحہ برآمد

 
0
53346

اسلام آباد اپریل 14(ٹی این ایس)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے خودکش جیکٹس سمیت اسلحہ برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے ہفتہ کی صبح کاروائی کرتے ہوئےاسلام آباد تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی چودہ سے دو خود کش جیکٹس برآمد کر لی ، جیکٹس کے ساتھ پانچ گرنیڈ، دو پسٹلز،106 روند، دو بال بیرنگ اور فیوزبھی برآمدکر لی گئیں،پولیس زرائع کے مطابق ایک جیکٹ کا وزن تقریبا 6/8کلوگرام ہے،بعد ازاں پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ نے دونوں جیکٹس کو ڈفیوز کردیا ، پولیس کے اعلٰی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، تمام بارودی مواد اور اسلحہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔