لاہور: اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سے خاتون جاں بحق

 
0
344

لاہور اپریل 14(ٹی این ایس):صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ اتائی ڈاکٹر نے ان کی اہلیہ کو معمولی بخار پر انجکشن لگایا، جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔خاتون کو جنرل اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔دوسری جانب پولیس نے اتائی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔