پشاور،پولیس نے دوہرے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، 3 ملزمان گرفتار اسلحہ اور گاڑی برآمد 

 
0
511

پشاور اپریل 14(ٹی این ایس):کیپٹل سٹی پولیس پشاو ر نے دوہرے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا واردات میں ملو ث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر کار برآمد کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق مدعی شیراز ولد محمد امین سکنہ شاہین ٹاؤن نے مورخہ 26.2.2018 کو تھانہ تہکال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتلایا کہ میں ملک پراپرٹی میں موجود تھا اس دوران اطلاع ملی کہ برادر آم شہزاد قیصر بعمر 24 سال اور اسکا ساتھی عادل کو کسی نامعلوم ملزمان نے قتل کئے ہیں ہم موقع پر پہنچے اور دیکھا تو برادر آم شہزاد قیصر اور عادل کو کسی نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے اسلحہ آتشین سے فائر نگ کرکے قتل کیا تھا مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹاؤن عبدالسلام خالد،ایس ایچ او تہکال محمد کامران خان اور تفتیشی آفیسر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے سائنسی خطوط پر دن رات محنت کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے بمقام راحت آباد ناکہ بندی کے دوران آلٹو موٹر کار نمبری YJ/324 کو روک کر جس میں سوار دوہرے قتل میں ملوث 3 ملزمان (1)شہزاد (2)عاطف پسران جہانگیر ساکنان ارباب روڈ تہکال بالا (3)عناب ولد امداد ساکن ریگی لکڑے کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد پستول 9MM،اور ایک عدد پستول 30 بور برآمد کرکے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔