خیبرپختونخواکے تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ فیصلہ آگیا

 
0
234

پشاور 17 مارچ 2021 (ٹی این ایس): محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے 17 مارچ سے 28 مارچ تک بند کر دئیے۔اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

اس کے علاوہ سوات، ملاکنڈ، دیرلوئر میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق اسکول اسٹاف کو ضرورت کے مطابق اسکول آنے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے این سی او سی نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک کے 7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے اگلے ہفتے سے 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان شہروں میں اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور شامل ہیں جہاں تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔