محکمہ ہائی وے کے ملازمین کا کام چھوڑ کر ہڑتال اورمظاہرہ

 
0
481

کندھ کوٹ،16 اپریل(ٹی این ایس ): محکمہ ہائی وے کے انجنیئر کے گھر پر حملہ کر کے ان کے بھائی پر تشدد کے خلاف محکمہ ہائی کے ملازمین نے کام چھوڑ کر آج بروز ہفتہ ہڑتال اورمظاہرہ کیا۔ محکمہ ہائی وے کے ملازمین نے دفاتر کی تالابندی کر کے دفاتر کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، مظاہرین نے ہائی وے کی آفس سے لیکر ڈی سی آفس تک بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت علی دوست بھنگوار،آدم گولو،امداد سبزوئی اور دیگر نے کی، مظاہرے کے شرکاء نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے زوردار نعرے بازی کرتے رہے۔تفصیلا ت کے مطابق بااثر افراد کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا ٹھیکہ اور جعلی بل پاس نہ کردینے پر انجنیئر کے گھر پر حملہ کر کے ان کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا یہ گیا تھا۔ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے مظاہرین کا مطالبہ۔