نااہل وزیراعظم کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقعہ پر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام، بارودی مواد  سمیت خود کش جیکٹس برآمد

 
0
557

اسلام آباد، 16 اپریل (ٹی این ایس ): جوڈیشل کمپلیکس سے ملحقہ پولیس اسٹیشن گولڑہ کی حدود سے بارودی مواد سمیت خود کش جیکٹس  برآمد کر لی گئیں۔ نااہل وزیراعظم کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقعہ پر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی جانب سے  حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد شریف خاندان کو احتساب عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا گیا تھا ۔تفصیلا ت کے مطابق   حساس اداروں کی رپورٹ ملنے پر پولیس نے  فوری کاروائی کر کے آٹھ 8کلو کی خود کش جیکٹ اور بارودی مواد کو گولڑہ موڑ کے قریب  سے بر آمد  کر کے  دہشتگردی کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا  دیا ۔ زرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ  150مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔گرفتار 150افراد سے بڑے انکشافات سامنے آنے کے امکانات ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بارودی مواد کی ساخت اور گرفتار ملزمان کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ بڑاحساس معاملہ ہے اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا، سیف سٹی کے کیمروں سے تاحال کوئی واضع کامیابی نہیں ملی ۔