تفصیلات کے مطابق این اے 46 سے شعیب شاہین تحریک انصاف کے ممکنہ امیدوار ہونگے ،این اے 47 سے بابر اعوان امیدوار ہوسکتے ہیں ،این اے 48 سے تحریک انصاف مصطفی نواز کھوکھر کی حمایت کرسکتی ہے،ن لیگ سے طارق فضل چوہدری کو این اے 48 سے امیدوار ہوسکتے ہیں ،انصر عزیز اور وقار ممتاز میں سے کوئی ایک این اے 47 سے امیدوار ہوسکتا ہے،انجم عقیل ایک بار پھر ن لیگ کی ٹکٹ کے لیے کوشاں ہیں جبکہ ذیشان نقوی بھی این اے 46کے مضبوط امیدوار ہیں ،انجم عقیل اس قبل دو الیکشن ہار چکے ہیں ،استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ن لیگ سے این اے 47پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی ،علی نواز اعوان نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی سے ڈاکٹر امجد یا عامر کیانی کو این اے 47 سے الیکشن لڑانے کا امکان ہے۔