ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ کی ہدایت پر قیوم آباد اور سوک سنٹر 5 میں قائم غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف آپریشن، جگہ واگذار کرانے پر شہریوں کی سراہنا

 
0
782

کراچی، 16 اپریل (ٹی این ایس ): ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کورنگی کی زیرنگرانی قیوم آباد میں غیر قانونی طور پر قائم بس اڈے کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو اور اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کی نگرانی میں سوک سینٹر کورنگی نمبر 5 میں بھی قائم غیر قانونی بس اسٹینڈ کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے زیر قبضہ علاقہ کو واگذار کرایا۔ شہریوں نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کورنگی کو خراج تحسین پیش کیا۔