ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے

 
0
340

اسلام آباد اپریل 17(ٹی این ایس) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے۔ سینیٹر پرویز رشید، مشاہد حسین، محمود خان اچکزائی اوردیگر لیگی رہنما بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے ۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز استغاثہ کے گواہ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے وقت کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔یاد رہے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 10 روز تک واجد ضیاء پر جرح کی تھی۔