عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کی پیروی میں پاکستان نے بھارتی جاسوس، حاضر سروس بھارتی نیول آفیسر اور ’’را‘‘ کے خفیہ ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادیو کیلئے بھارت کو قونصلر رسائی فراہم کردی، ترجمان دفتر خارجہ

 
0
1812

اسلام آباد ستمبر 02 (ٹی این ایس): عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کی پیروی میں پاکستان نے پیر کو بھارتی جاسوس، حاضر سروس بھارتی نیول آفیسر اور ’’را‘‘ کے خفیہ ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادیو کیلئے بھارت کو قونصلر رسائی فراہم کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گوراو اہلووالیا نے قونصلر رسائی حاصل کی جو ویانا کنونشن برائے قونصلر تعلقات، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی قوانین کی روشنی میں فراہم کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ قونصلر رسائی دن 12 بجے فراہم کی گئی جو حکومت پاکستان کے حکام کی موجودگی میں 2 گھنٹے جاری رہی۔ بھارت کی درخواست پر بات چیت کی زبان پر کوئی پابندی نہیں تھی، شفافیت کو یقینی بنانے اور مروجہ طریقہ کار کی روشنی میں اور جیسا کہ بھارت کو پیشگی مطلع کیا گیا تھا، قونصلر رسائی کو ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی روشنی میں پاکستان نے بھارت کو کمانڈر یادیو تک بلارکاوٹ قونصلر رسائی دی۔