وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہو ا ہے

 
0
422

لاہور۔2 ستمبر (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہو ا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی اقدام سے خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ بھارت صرف مسلمان ہونے کی بنا پر کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت پسندی اور ہٹ دھرمی نے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
دنیا میں رائے عامہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں ہموار ہو رہی ہے۔ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ بھارت جان لے کہ اب اس کی مرضی نہیں چل سکتی، دنیا میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب مودی سرکار انتہاپسندی کی آگ میں خود جل کر راکھ ہو جائے گی اور انتہا پسندانہ رویہ بھارت کے حصے بخرے کا باعث بنے گا۔