تھانہ سہالہ چوکی روات پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈکیت سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے

 
0
362

اسلام آباد ستمبر 03(ٹی این ایس): تھانہ سہالہ چوکی روات پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈکیت سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے چوکی انچارج ملک اورنگزیب نے ہمراہ ٹیم پولیس کو مطلوب ملزمان سے اسلحہ سمیت 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے سرغنہ سمیت 2 ملزمان کی گرفتاری کے بعدگروہ کے باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈی آئی جی وقار الدین سید کی خصوصی ھدایت کے پیش نظر تھانہ سہالہ چوکی روات انچارج ملک اورنگزیب پولیس نے علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں گشت کے نظام کو بہتر کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کوشاں تھے جس میں پولیس کو اطلاع ملی کہ گیگا مال کے قریب ہائی وے روڈ پر مشکوک موٹر سائیکل سوار موجود ہیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزمان کی شناخت غلام عباس اور دانش کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے پسٹل 30 بور سمیت 2 موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے جبکہ غلام عباس ڈکیت گروہ کا سرغنہ بتایا گیا ھے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں اور ارد گرد جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے پولیس نے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ھے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ھے جن سے اہم انکشافات کی توقع ھے