اسسٹنٹ کمشنر ایاز سومرو کے ایماء پر مقامی وڈیرے کو سیاسی فائدہ پہنچانے کی غرض سے ہمارے 200 ووٹ دوسری یونین کونسل میں منتقل کئے گئے، متعلقہ حکام نوٹس لیں: وارڈ 4 کشمور کے مکینوں کی دہائی

 
0
2962

تنگوانی، اپریل 17(ٹی این ایس ): کشمور اسسٹنٹ کمشنر ایاز سومرو کے خلاف وارڈ 4 کے مکین رئیس واحد بخش چاچڑ،الٰہی بخش چاچڑ، علی مراد چاچڑ اور چاچڑ قبیلے کے دیگر افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہےکہ ای سی ایاز سومرو نے یونین کونسل کوسکی کے وڈیرے کی خاطر ہمارے 200 سو ووٹوں کا انداراج غیر قانونی طور پر وارڈ نمبر 4 کشمور ٹاؤن میں منتقل کرایا ہے انہوں کہا کہ اس سازش میں پٹواری محمد مراد مزاری بھی شامل ہیں انھوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس کی مانگ کرتے ہوئے ووٹ خارج کرنے اور ووٹوں کی منتقلی کی سازش میں ملوث افرد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔