محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ،شرجیل میمن اور دیگر کی درخواست ضانت پر دلائل طلب 

 
0
284

کراچی ، اپریل 18(ٹی این ایس):سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ کریشن ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے ہیں ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ کریشن ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن ودیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سید مسعود ہاشمی کے وکیل محمود عالم نے موقف اپنایا میرے موکل کی بے گناہی پراسیکیوشن بھی تسلیم کرتی ہے کہ کوئی غلط بکنگ نہیں کی گئی۔ پھر بھی میرے موکل ضمانت کے طور پر 75 ملین جمع کرانے کو تیار ہیں۔ سابق وزیر شرجیل میمن کے وکیل خالد جاوید نے موقف اختیار کیا میڈیکل گرانڈ پر ضمانتیں دی گئیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی دوسرے ملزم کو میڈیکل گراونڈ پر ضمانت دی گئی۔ وکیل شرجیل میمن خلاف ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئندہ سماعت پر میڈیکل گراونڈ سے متعلق حوالاجات پیش کردوں گا۔ میرے موکل کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بیرون ملک علاج تجویز کیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا سے میڈیکل گرونڈ پر ضمانتیں کے لیے دلائل طلب کرتے ہوئے 26 اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔