پاکستان عالمی ادارہ صحت کی گلوبل ٹیکنیکل حکمت عملی 2016-2030کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا: وزیر اعظم کا لندن میں انسداد ملیریا کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

 
0
324

لندن، اپریل  19 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ملیریا کی روک تھام کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں مکمل طور پر پرعزم ہے۔وہ بدھ کے روز لندن میں انسداد ملیریا کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔یہ کانفرنس دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر منعقد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملیریا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے گزشتہ سال ملیریا کے باعث 44ہزار شہریوں کی موت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ادارہ صحت کی گلوبل ٹیکنیکل حکمت عملی 2016-2030کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے دوردراز علاقوں میں بیماری کی تشخیص کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے باعث 2016 اور 2017میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں 80فیصد کمی آئی ہے۔