سعودی عرب ، مقامی اور غیرملکی عناصر پرمشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

 
0
353

ریاض،اکتو بر15(ٹی این ایس) : سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی پولیس نے قیمتی پتھروں کی چوری میں ملوث ایک گینگ کے سرغنہ سمیت متعدد عناصر کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے دو ملین ریال کامالیت کا ہیرا، نقد رقم، زیورات اور دیگر بیش قیمت اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔میڈیاکے مطابق الریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شہر میں مقیم ایک بھارتی نڑاد شہری نے سیکیورٹی فورسز کوبتایا نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر دو ملین ریال مالیت کا ایک قیمتی ہیرا، دو لاکھ نقد ریال، زیورات، تین موبائل بندوق کی نوک پرلوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی پولیس چیف کی زیرنگرانی مجرموں کا تعاقب کرتیہوئے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک ملزم کو قیمتی ہیرا خفیہ طور پر فروخت کرنے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دو سعودی، دو یمنی، ایک بھارتی اور ایک بنگالی ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور دستی ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ملزمان نے ایک فلپائنی شہری کے ایک لاکھ بیس ہزار ریال لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے اور ان کے قبضے سے رقم برآمد کرلی گئی ہے۔