ہنگو : تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ لیویز ہنگو کا پاسنگ آوٹ پریڈ

 
0
850

ہنگو ، اپریل  18 (ٹی این ایس): ہنگو میں تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ لیویز ہنگو کا پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس  میں 30 ڈسٹرکٹ لیویز نے 40 روزہ تربیت مکمل کرکے پاس آوٹ ہوئے ۔

ڈسٹرکٹ لیویز اہلکاروں کو فرنٹئر کنسٹبلری نے تربیت دی۔پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ڈی سی ہنگو شاہ فہد تھے۔تقریب میں ڈی او ایف سی شربت خان ۔کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈی آئی جی مسعود سلیم اور ڈی پی او آصف گوہر  کے علاوہ ہنگو اور اورکزئی کے عمائدین نے بھی شرکت کی ۔

تربیت مکمل کرنے والے ڈسٹرکٹ لیویز کے چاق و چوبند دستوں نے مہمان خصوصی نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔