توانائی کی بچت اور تحفظ کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

 
0
734

کمپنیز کو سب سے پہلے توانائی کی بچت کیلئے اپنے ملازمین کی تربیت کرنا ہو گی، نجی شعبہ کا تعاون ناگزیر ہے: ماہرین
اسلام آباد، اپریل 18 (ٹی این ایس): نیشل پراڈکٹیوٹی آرگنائزیشن نے بدھ کو یہاں ایک نجی ہوٹل کے تعاون سے توانائی کی بچت اور تحفظ کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا۔سمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کو بھی توانائی کی بچت کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

تقریب کے منتظمین نے کہا کہ کمپنیز کو سب سے پہلے توانائی کی بچت کیلئے اپنے ملازمین کی تربیت کرنا ہو گی اور سیرینا ہوٹل اس کام کا آغاز کر رہا ہے جس کیلئے جاپانی ماہرین انھیں بنیادی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے توانائی کے سنگین بحران کے شکار ممالک میں نجی شعبے کے تعاون سے توانائی کی بچت کیلئے جامع پروگرام ترتیب دئے جائیں تو اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔