پشاور: ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا

 
0
774

پشاور، اپریل  20 (ٹی این ایس):   سینئر پولیس آفیسر ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔قاضی جمیل الرحمان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک ایماندار ، خاموش طبع لیکن ایک سخت گیر پولیس آفیسر بھی ہیں ان کی قابلیت اور بہتر پولیسنگ پر محکمہ پولیس میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ محکمہ پولیس میں قابل ترین افسروں میں انکا شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی تعیناتی سے نہ صرف پشاور میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی بلکہ پولیس افسر و اہلکار بھی ان کی تقلید پر اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیں گے۔

ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ پولیس کے امور کو انتہائی باریک بینی سے مشاہدہ کرتے ہیں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کےلئے پولیس افسروں کو براہ راست ہدایات دینے کے علاوہ خود بھی مشکوک مقامات پر چڑھائی کرتے ہیں ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دئیے ہیں وہ اے ایس پی سٹی پشاور کے علاوہ ایس پی سٹی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ، ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج ، وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) ، انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی ) ، یو این مشن اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شامل ہیں۔