اسلام آباد، پولیس کا جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ، بھا ری مقدار میں شراب بر آمد، ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج

 
0
782

اسلام آباد اپریل 20(ٹی این ایس)اسلام آباد تھانہ گولڑہ کے علاقے میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے میرا جعفر ملک یاسر شراب فروش کی جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1710 بوتلیں شراب اور 160 لیٹر الکوحل ،سٹکر،دھکن،کین؛اور دیگر اشیاء برآمد کر لی ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویراور محسن شامل ہیں ۔ ملزمان جعلی شراب تیار کر کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شراب فروخت کرتے تھے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے اس اعلیٰ کارکردگی پر پولیس جوانوں کوسراہا ہے ۔