وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں سیٹلائٹ سینٹرز قائم کرنے کااعلان کردیا

 
0
428

کراچی ،اپریل 20(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں سیٹلائیٹ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے صوبوں سے 40 فیصد مریض کراچی علاج کے لیے آتے ہیں اگر دیگر شہروں میں سیٹلائیٹ سینٹرز قائم ہوجائیں تو کراچی میں مریض کم ہوجائیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت زیادہ تر اسپتال کامیاب رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر ڈائریکٹر ڈاکٹر مظہر نے انکا اسقبال کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر صنعت منظور وسان بھی موجود تھے۔ دورہ کے دوران اپنی سیکیورٹی کو ہٹانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے مریضوں کو کوئی تکلیف ہو،دورہ کا مقصد صحت کی سہولیات کا جائزہ لینا ہے۔

انھوں نے اسپتال کے مختلف وارڈ اور نئے بنائے گئے آئی سی یو وارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظہر کو کہا کہ جو بھی سازوسامان آپ کو چاہئیں ہم دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو اسپتال کے پروفیسر جمال رضا کانفرنس روم میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیدائشی شرح اموات 1000/82 ہے اوربچے کی پیدائش یعنی بریسٹ فیڈنگ شرح 21 فیصد رہ گئی ہے،بچوں کی بریسٹ فیڈنگ نہ ہونے کے باعث غذائیت ، چھوٹے قد اور دیگر مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر مظہر کو بتایا کہ ا?پ مجھے ایک پرپوزل بناکر دیں، میں چاہتا ہوں کہ قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے سیٹلائیٹ سینرز صوبے کے دیگر شہروں میں قائم کروں۔