سندھ ,انسپیکٹر جنرل آف پولیس نے عوامی سہولت مرکز شہید بینظیر آباد رینج کا افتتاح کیا

 
0
352

سندھ ،اپریل 20(ٹی این ایس): سندھ انسپیکٹر جنرل آف پولیس مسٹر اے ڈی خواجہ صاحب نے عوامی سہولت مرکز شہید بینظیر آباد رینج کا افتتاح کیا اس کے ہمراہ جناب ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس مسٹر احمد یار چوہان صاحب، جناب ایس ایس پی شھید بینظیر آباد مسٹر ساجد امیر سدوزئی صاحب اور جناب کمشنر صاحب ڈپٹی کمشنر صاحب رینجرز کے اعلی افسران، وکلاء، تاجر برادرای، ڈاکٹر، میڈیا کے نمائندہ، سول سوسائٹی کے معززین نے شرکت کی۔

 

 

عوامی سہولت مرکز کی افتتاحی پروقار تقریب مین جناب انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ نے کھا کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے اچھے ماحول میں عوام سے اچھے برطاوکے ساتھ انصاف اور مسائل حل کرنے کیلئے سینٹر بنایا گیا ہے۔جس سے عوام اور پولیس  کے درمیان فاصلہ کم کیا جا سکے گا جب عوام اور پولیس شانہ بشانہ کام کریں گے تو امن امان کو یقینی بنایا جاسکتا  ہے۔اس طریقے سے سندھ کو امن کا گھوارا بنایا جائے گا۔