لسانی یا قومیتوں کی بنیاد پر سیاسست کرکے تفریقیں پھیلانے والے ملک میں فساد برپا کرناچاہتے ہیں، پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ کوئی  تحفظ مومنٹ اسے ختم کردے، ماضی میں بھی اسطرح کی تحاریک تیزی سے شروع ہوئیں  اور اُسی تیزی سے ختم بھی ہوئیں: سینٹر انوار الحق کاکڑ

 
0
470

خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی طرف سے  صحافیوں کے لئے رمضان اور عید پیکچ  دینے کا اعلان ، ویڈیوجرنلسٹس میں موٹر سائیکل کے ہیلمٹس تقسیم

اسلام آباد، اپریل  21 (ٹی این ایس):    بلوچستان سے نو منتخب سینیٹرو صوبائی حکومت کے ترجمان انورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ لسانی بنیادوں یا قومیتوں کے نام پرسیاسست کرکے تفریقیں پھیلانے والے ملک میں فساد برپا کرناچاہتے ہیں۔

ہفتے کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں منعقدہ ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب میں نو منتخب سینیٹرا ور صوبائی حکومت کے ترجمان انورالحق کاکڑ،تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل، خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سربراہ نعمت اللہ ظہیر، ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر شاہین گردیزی، کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن، نیشنل پریس کلب کے صدر طارق محمود چوہدری،راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکر یٹری علی رضا علی، پی ٹی وی نیوز کے پروگرام پرائم ٹائم کے اینکر ڈاکٹر سجاد بخاری اورآر آئی یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی سمیت دیگراہم سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کیں۔

انورالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے،قومو ں کے اند ر آگ پھیلانے والے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، پاکستان ہم سب کا، ہم سب پاکستان کے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ  پختون، سندھی، بلوچی اور پنجابی سب آپس  میں بھا ئی بھائی اور ایک دوسرے سے پیارو محبت رکھنے والی اقوام ہیں اور پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ کوئی  تحفظ مومنٹ اسے ختم کردے، ماضی میں بھی اسطرح کی تحاریک تیزی سے شروع ہوئیں  اور اُسی تیزی سے ختم بھی ہوئیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی کریں گے۔

تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تنظیم قابل تعر یف ہے جو اپنی کمیونٹی کے مسائل پر نظرثانی رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت آپ کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے ہر موڑ پر ساتھ دیں گے۔

خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سربراہ نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ کیمرہ مین حضرات اس معاشرے کے آئینے ہیں جو ملکی مسائل عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔ انھوں  نے اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل  کی جانب سے نیک جذبات کے ساتھ صحافیوں کے لئے رمضان اور عید پیکچ  دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بلڈ بینک کا قیام، مظلوم اور لاچار لوگوں کی مدد کے لئے 35ایمبولیسز اور 35ہزار نادار طلباء کے لئے سکول یونیفارمز ہمارے تنظیم کے کارناموں میں سرفہرست ہیں،انہوں نے اس موقع پر ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبر خرم شہراد جن کے  کسی واقع کے بعد دونو ں پاؤں کام کرناچھوڑ چکے کے مفت  اور مکمل علاج کا اعلان بھی کردیا۔

ویڈیو جرنلسٹس  ایسوسی ایشن کے صدر شاہین گردیزی نے کہا کہ میرا مقصد اپنی کمیونٹی کی خدمت کرناہے۔کبھی کسی چیز کی لالچ نہیں کی ہے اگرکی ہے تو اپنے ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے۔ان کا کہنا تھاکہ اس پروقار تقریب میں سب آئے ہوئے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ اد اکرتا ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا سینیٹر انورالحق اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ویڈیوجرنلسٹس کی تحفظ کے لئے قانون سازی کریں۔

کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن نے ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے صحافیوں کو بھی اس تنظیم کا حصہ بنایا جائے دوردارز علاقوں میں کام کرنے والے صحافی محرومیوں کے شکار ہیں۔

نیشنل پریس کلب کے صدر طار ق محمود چوہدر ی نے کہا کہ تعصب کو ایک طرف رکھ کرملک کی بقاء کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے پریس کلب کی پہچان ہے۔ان کاکہنا تھاپاکستان کے بڑے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ملک کی دوسری صوبوں سے الیکشن لڑنے چاہئے جس سے ملک میں قومی یکجتی پید ا ہوگی۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل علی رضا علوی نے کہا کہ میڈیا اداروں میں کیمروں کی انشورنس ہے لیکن کیمروں کے پیچھے نوجوانوں کی کوئی انشورنس نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے جان کی پراہ کئے بغیر حالات حاضرہ سے عوام کو باخبر رکھتے ہیں۔حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ویڈیوجرنلسٹس کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔پروگرام کے اختتام میں مہمانوں کو شیلڈ زاوروی جی اے کے ممبران کو موٹر سائیکل کے ہیلمٹس دیئے گئے۔