افغان صوبہ سرائے پل میں چیک پوسٹ پر حملہ ، چھ پولیس اہلکار ہلاک

 
0
371

کابل, اپریل 22(ٹی این ایس): افغانستان کے شمالی صوبے سرائے پل میں افغان طالبان کا چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار جاں بحق اور چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں اور سیاد ڈسٹرکٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور طالبان کے درمیان جنگ کئی گھنٹے تک جاری رہی جس میں تین افغان طالبان کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا گیا ۔دوری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس نے بتایا کہ افغانستان کے شمالی صوبے سرائے پل میں افغان طالبان کا چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار جاں بحق اور چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا جس میں دواہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سیاد ڈسٹرکٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور طالبان کے درمیان جنگ کئی گھنٹے تک جاری رہی جس میں تین افغان طالبان کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا گیا ۔دوری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے