کراچی ،اپریل 24(ٹی این ایس) :سگی ماں نے گھر بنانے کے لیے 14 سالہ بیٹی بیچ ڈالی۔ کراچی میں ماں کی ممتا ایسی بے حس ہوئی کہ اس نے چند پیسوں کے عوض اپنی ہی بیٹی کو فروخت کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ماں نے گھر بنانے کے لیے اپنی سگی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کر ڈالا اور خود اس فحاشی کے اڈے پر چھوڑ گئی۔
معصوم لڑکی 7 دن تک فحاشی کے اڈے پر آنے وانے والے جنسی درندوں کا نشانہ بنتی رہی۔لڑکی کا پاسپورٹ بھی موجود تھا اور اسے بیرون ملک بیچنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں لیکن عین ٹائم پر بچی کو ریسکیو کر لیا گیا۔بچی کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی اپنی ماں سے محبت کرتی ہے اور اس کی ماں ہی اسے یہاں چھوڑ کر گئی ہے۔یہاں فحاشی اڈے پر انتہائی غلیظ قسم کے لوگ بھی آتے تھے جو اس کے ساتھ زبردستی کرتے۔تاہم اب بچی کو بازیاب کروا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔